تربیلا اور منگلا ڈیمز میںپانی کی سطح میں کمی ، سطح صرف دو ہفتوں کیلئے رہ گئی

جمعرات 22 فروری 2018 23:30

سکھر۔22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تربیلا اور منگلا ڈیمز میںپانی کی سطح میں کمی ، سطح صرف دو ہفتوں کیلئے رہ گئی۔

(جاری ہے)

تربیلا اور منگلا ڈیمزمارچ کے پہلے ہفتے میں دونوں ڈیمز ممکنہ طور پر ڈیڈ سطح پر ہوں گے، محکمہ آبپاشی کے انچارج سکھر بیراج کنٹرولروم عبدالعزیز سومر و کے مطابق صورتحال کے پیش نظر خیال ہے کہ ڈیموں کے ڈیڈ سطح تک پہنچنے کے بعد سندھ باریوں کیلئے پانی کی کمی واقع ہو گی ، صورت حال مد نظر رکھتے ہوئے چیف انجینئر سکھر بیراج نے ایک لیٹر کے زریعہ مطلع کر دیا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف دو بڑے نظام نارا اور روہڑی کینالز فعال رکھے جائیں گے جبکہ دیگر کینالز میں پانی کی فراہمی صرف پینے کے پانی کی دستیابی کیلئے پانی ریلز ہو گا۔