عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے‘ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا

جمعرات 22 فروری 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور بلا امتیاز و بلاتفریق بلدیہ کورنگی کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیئرمینز کے ہمراہ ماڈل کالونی یوسی 2 میں زیر تعمیرسڑکوں کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی دیگر ضلعوں کے مقابلے میں بالکل نیا ضلع ہے اس کے علاقے کبھی ڈی ایم سی ملیر کبھی ڈی ایم سی ایسٹ کے زیر انتظام آتے جاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ترقیاتی کاموں کا نظام بری طرح خراب ہوگیا تھا جسے ہم نے کچھ حد تک صحیح کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اور عوام کی خدمت ہی کریں گے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس شہر کی ترقی کے لئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، محدود وسائل ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔