شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشیں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں‘ سید نا صر حسین شاہ

�ٓج) سے ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گا

جمعرات 22 فروری 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشیں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، ہم تمام مذاہب، نسلوں، عقیدوں، شناختوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ساتھ لے کر شہر کراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو (آج) 23 سے 26 فروری تک منعقد ہونے والے ایشیا پیس فلمز فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جب ایشیا پیس فلم فیسٹول کی انتظامیہ نے حکومت سندھ سے رابطہ کیا کہ وہ کراچی میں ایشیا کے 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے فلم میکر، فنکاروں اور ثقافتی نمائندوں کو کراچی لے کر آ رہے ہیں اور ایشیا پیس فلم فیسٹول کے کراچی ایڈیشن کا انعقاد کر کے کراچی کو تخت تخلیق کے طور پر پوری دنیا میں روشناس کرانا چاہتے ہیں تو حکومت سندھ نے اس ثقافتی پکار کو پورے دل سے لبیک کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف زبانوں، ثقافتوں اور رنگوں کی خوبصورتی اور اثر کو استعمال کرتے ہوئے محبت، امن اور خوشحالی کو بڑھائیں، لوگوں کو آپس میں مربوط اور منسلک کرنے کا کام بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سیشنز میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت اور امن و جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کے حوالے سے بات کی جائے گی جس میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مختلف ممالک، مذاہب، نسلوں، ثقافتوں، شعبوں اور پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے، شخصیات اور ثقافتی نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میں فیسٹیول کے حوالے سے آپ دوستوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ 23 فروری سے 26 فروری تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایشیا پیس فلم فیسٹول میں براعظم ایشیا کے 50 سے زائد ممالک سے 100 سے زائد فلم میکرز، فنکار اور ثقافتی نمائندے کراچی آرہے ہیں، بین الاقوامی طور پر موصول ہونے والی 900 فلموں میں سے 109 منتخب شدہ شارٹ فلموں، اینیمیشنز اور ڈاکیومینٹری کی نمائش کی جائے گی، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں موصول ہونے والی فلموں میں سے منتخب شدہ فلموں کی بھی نمائش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا پیس فلمز فیسٹیول میں ہی پاکستان کی پہلی ایشیا فلم کانفرنس 23 سے 25 فروری 2018ء تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے، ایشیا فلم فیسٹول کے آخری دن یعنی 26 فروری کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید میموریل کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :