پاکستان سپر لیگ ،انڈین پریمئیر لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی شائقین نے پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے زیادہ بہتر کرکٹ لیگ قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 23:23

پاکستان سپر لیگ ،انڈین پریمئیر لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) :پاکستان سپر لیگ ،انڈین پریمئیر لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی شائقین نے پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے زیادہ بہتر کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکسان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اپنے پورے آب و تا ب کے ساتھ دبئی میں شروع ہو چکا ہے ۔پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ پی ایس ایل 3 اب تا کا پہلا سیزن ہے جسے بھارت میں بھی دکھایا جا رہا ہے۔پی ایس ایل نے بھارت میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں۔بھارتی شائقین کرکٹ نے پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے زیادہ بہتر کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔ایک بھارتی کرکٹ فین کا کہنا تھا کہ میں بھارت کے شہر چنائی سے ہوں لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پی ایس ایل، آئی پی ایل سے بھی بہتر لیگ ہے۔میں اسکو دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :