ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے مطابق موجودہ دور میں کرپشن میں بتدریج کمی آئی ‘ (ن) لیگ ٹریڈز ونگ

جمعرات 22 فروری 2018 23:08

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) مضبوط معیشت کیلئے سیاسی استحکام اورجمہوری نظام کا تسلسل نا گزیر ہے ،سیاسی مخالفت کی آڑ میں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ،ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں بتدریج کمی آئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر محمد علی میاں اور (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں زبیر محمود انصاری، عرفان اقبال شیخ، میاں عثمان ،شاہد نذیر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کیو جہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیا ہے لیکن موجودہ حالات میں تذبذب کی صورتحال پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی جمہوریت اور سیاسی استحکام سے مشروط ہے جس کیلئے سب کو اپنا قومی کردارا دا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا ہے اور اس پر بین الاقوامی ادارے بھی ستائش کر رہے ہیں۔

حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے ملک اور اسکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوںگے۔رہنمائوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سال 2017ء کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن کی شرح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ سال بھی جاری رہا ۔ جمہوری نظام کے بلا تعطل جاری رہنے سے ہی معاملات میں بہتر ی آئے گی اور اس سے پاکستان کا شمار مہذب معاشروں میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :