ایف سی کالج لاہور کی 131ویں سالانہ اتھلیٹکس چیمپئین شپ کا اختتام

جمعرات 22 فروری 2018 23:08

ایف سی کالج لاہور کی 131ویں سالانہ اتھلیٹکس چیمپئین شپ کا اختتام
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ایف سی کالج لاہور کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام 131ویں سا لانہ ا تھلیٹکس چیمپئین شپ 22فروری 2018ء کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچی۔ اس چیمپئین شپ میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی کے پیش نظراتھلیٹکس ایونٹس کے علاوہ جمخانہ ایونٹس کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔ اس چیمپئین شپ میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور دیگر سٹاف کیلئے بھی کھیلوںکے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میںشاہد ظفر ،سی۔ای۔ او ایسٹ گروپ آف کمپنیز، فارمانائٹس المنائی بورڈ ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے فاتح کھلاڑیوںمیں اسناداور انعامات تقسیم کیے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھی ایف سی کالج لاہور کی کھیلوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔ اس کے بعد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش گئی۔ اظہر اقبال بہترین اتھلیٹ قرار پائے اور طالبات میں سے شبنم نواز بہترین اتھلیٹ قرار پائیں ۔ اورنگزیب ہائوس نے چیمپئین شپ ٹرافی جیتی۔ چیمپین شپ کے مقابلوں کے نتائج منسلک ہیں۔

متعلقہ عنوان :