پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی ،19عطائیوں کے کلینک سیل کر دئیے

جمعرات 22 فروری 2018 23:08

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران19عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کیخلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز جن 19اڈوں کوبند کیاگیا، ان میں13 ایلوپیتھی عطائی اورتین تین جعلی حکیم و ہڈی جوڑشامل ہیں، جن ایلوپیتھی اڈوں کو بندکیا گیا ،ان میں تحسین کلینک،عمرکلینک،میاں برادرز،راناکلینک،شافی کلینک،رافع میڈیکل سنٹر،طاہر میڈیکل سٹور اینڈ کلینک،ارشد علی کلینک،محمد یوسف میڈیکل سنٹر،حافظ کلینک، میتلا ہومیوکلینک ،عاطف کلینک اورصبور کلینک شامل ہیں،مزید برآں المدنی جراح،غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بند کرنے کے علاوہ اشرف یونانی دواخانہ،معین دواخانہ اور الحکیم دواخانہ کو بھی سربمہر کیا گیا ہے، یا د رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی7,500سے زائد عطائیوں کے اڈے بند کرکے انھیں تقریبا پانچ کروڑ 70لاکھ روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :