کراچی، احتساب بیورو(نیب)کے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

زمینوں پر قبضے ،بلڈرز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی انتظامیہ کے خلاف درخواستیںجمع ہوئی

جمعرات 22 فروری 2018 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین نیب کی ہدایت پر احتساب بیورو(نیب)کراچی کے بیورو آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری ڈی جی نیب کراچی الطاف باوانی نے کنڈکٹ کی۔جہاں پر عوام نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق ذیادہ تر درخواست گزاروںنے زمینوں پر قبضے ،بلڈرز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی انتظامیہ کے خلاف درخواستیںجمع کرائی ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق یہ دوسری کھلی کچہری تھی جس میں پہلے سے بڑی تعداد میں لوگوںکا شریک ہونا نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ترجمان نیب کے مطابق نیب ہر مہینے کی آخری جمعرات کو نیب کراچی کے بیوروآفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کرے گا۔#

متعلقہ عنوان :