میر خالد خان لانگو جیسے عوامی نمائندہ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے،حاجی عطا محمد بنگلزئی

جمعرات 22 فروری 2018 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نے اپنے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو کی کارکردگی کو عوامی جذبہ‘ورثہ اور نمائندگی کی بہترین اور تاریخی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے عوامی نمائندہ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے وہ بلا شبہ ایک قومی اثاثہ اور ہیرو ہے انہوں نے کہا کہ میر خالد خان لانگو کی کوششوں سے کلی کمالو‘لعل آباد‘ گوہر آباد‘کیچی بیگ‘برما ہوٹل کلی قمبرانی‘سیٹلائٹ ٹائون‘لانگو آباد‘ہدہ‘کلی اسماعیل‘کلی شابو‘کلی عالمو سمیت سریاب اور کوہٹہ کے مختلف علاقوں میں نامکمل آبنوشی اسکیمات کو مکمل کرنے کے لئے صوباء حکومت کی طرف جاری فنڈز کو عوام کے مساہل سے باخبر اور احسیاسیت کی انتہاء ہے جو کہ صرف میر خالد لانگو جیسے نوجوان اور عوام دوست کی صفت ہوسکتی ہے انہو ں کہا کہ سریاب جو سابق حکومتوں اور نمائندگوں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی بدولت مساہلستان بنا ہوا تھا اور بد ترین پسماندگی اور بدحالی کا شکار ہوا جس سریاب کے عوام میں احساس محرومی جنم لیالیکن جیسے ہی سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ اور میر خالد لانگو حکومت کا حصہ بنے تو انہوں نے فورا سے پیشتر سریاب کے بنیادی مساہل اور مشکلات ادراک رکھتے ہوئے سریاب پیکج متعارف کرایا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔