6 سال کے دوران پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اعتراف

بدعنوانی کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 5 درجے بہتر ہوکر 32 ہوگیا ہے، اس انڈیکس میں 2012 کے دوران پاکستان کا اسکور 27 تھا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 22:54

6 سال کے دوران پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ):ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن کم ہونے کا اعتراف کر لیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 6 سال کے دوران پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے۔بدعنوانی کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 5 درجے بہتر ہوکر 32 ہوگیا ہے۔ اس انڈیکس میں 2012 کے دوران پاکستان کا اسکور 27 تھا۔تفصیلات کے مطابق کرپشن کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2017 جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق پچھلے 6 سال کے دوران کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 5 درجے بہتر ہوکر 32 ہواہے۔ اس انڈیکس کے مطابق 2012 کے دوران پاکستان کا اسکور 27 تھا۔ رپورٹ میں 180 ملکوں کو کرپشن کے لحاظ سے تین کیٹاگریز میں تقسیم کیا گیا۔جن میں مکمل مبرا،جزوی طور پر مبرا اور غیر مبراشامل تھیں۔ اس ضمن میں بنگلہ دیش اور تاجکستان کو بدعنوانی کی مثال قرار دیا گیا ہے۔ قرغزستان، نیپال اور پاکستان کو بدعنوانی سے ’جزوی طور پر مبرا‘ جب کہ افغانستان اور میانمار کو ’غیر مبرا‘ کے درجے میں رکھا گیا ہے۔