کراچی ،جماعت اسلامی کا ادارہ نورحق سے متصل اور مسجد حسنین کے سامنے روڈ کی خستہ حالی کی مذمت

روڈ کی کھدائی سیوریج لائن کے لیے گئی تھی لیکن کئی دن گزرجانے کے بعد بھی روڈ کی تعمیر نہیں کی گئی،ترجمان

جمعرات 22 فروری 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے ادارہ نورحق سے متصل اور مسجد حسنین کے سامنے روڈ کی خستہ حالی پر گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ روڈ کی فوری تعمیر کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارہ نورحق سے متصل روڈ کی کھدائی سیوریج لائن کے لیے گئی تھی لیکن کئی دن گزرجانے کے بعد بھی روڈ کی تعمیر نہیں کی گئی جس کے باعث علاقہ مکینوں سمیت ، مسجد میں جانے والے نمازی اور جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر میں آنے والے لوگوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

روڈ سے متصل میمن فاؤنڈیشن ، اسپورٹس کمپلیکس اور اہم دفاتر قائم ہیں ۔پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل اور نادرا سیل بھی قائم ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر آتے ہیں جن کوشدید آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل جمشید ٹاؤن روڈ فوری طور پرتعمیر کروائے تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے ۔#

متعلقہ عنوان :