پشتونوں علاقوں کو خوشحال اور پرامن بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

جمعرات 22 فروری 2018 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) عوامی نشینل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں علاقوں کو خوشحال اور پرامن بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے عوامی نیشنل پارٹی نے جس طرح پشتونوں کو ترقی دی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی قلعہ عبداللہ کو پرامن بنانے کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں آئندہ انتخابات کے بعد پشتونوں نے موقع دیا تو ان کے مسائل کو حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار سال کے دوران عالمی ادارے کی رپورٹ آئی ہے اگر حکمران قلعہ عبداللہ کو ترقی دیتے تو آج پسماندگی کا شکار نہ ہوتے مگرفنڈز کو علاقے کی ترقی پر خرچ کرنے کے بجائے کرپشن کی نظر کر دیاگیا عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے بھی قلعہ عبداللہ سمیت پشتون علاقوں میں اپنے دور حکومت میں ترقی دی اور آئندہ بھی موقع ملا تو عوام کی بھرپور خدمت کریں گے کیونکہ بلوچستان کو ایک منظم سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا اور 4 سال کے دوران جس طرح حکومت کی گئی کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم قلعہ عبداللہ سمیت دیگر پشتون علاقوں میں ترقی یافتہ اور پرامن بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پشتون عوام زیادہ سے زیادہ ترقی دیں اور علاقوں کو ترقی یافتہ بنائیں ۔