محبان وطن سیل کے عہدیداران نے نادرا کے خلاف کامیاب دھر نے پر ادارہ نور حق میں حافظ نعیم الرحمن کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی

نادرا کے خلاف جماعت اسلامی کی کامیاب تاریخی جدو جہد ہے ۔شہزاد مظہر

جمعرات 22 فروری 2018 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) محبان وطن سیل کے عہدیداران نے نادرا کے خلاف کامیاب احتجاجی تحریک پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈو کیٹ ،سیکریٹری نجیب ایوبی اور نادرا کے کوآر ڈی نیٹر طاہر امیر الحسن کو ادارہ نور حق میں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلا کر تاریخی جدو جہد پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر محبان وطن سیل کراچی کے کنونیئر شہزاد مظہر ، شیخ نو رالا سلام اور گل محمد بھی موجود تھے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام وسائل کے ساتھ کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔تمام متاثرین شناختی کارڈ بنوانے کے لیے جماعت اسلامی کے دفاتر اور پبلک ایڈ کمیٹی کے نمائندوں سے رابطہ کریں ۔شہزاد مظہر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے خاص طور پر بہاری ،بنگالی اور پختونوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے دھر نے بعد نادرا کے اعلانات کا بھر پور فائدہ ہو گا ۔جماعت اسلامی کی یہ کامیاب تاریخی جدو جہد ہے جس سے شناختی کارڈ کا حصول آسان ہو جائے گا ۔ #

متعلقہ عنوان :