نیب عدالت سے بھی نوازشریف کوانصاف نہیں ملے گا،وزیر اعظم

پاکستان کا سب سے بڑا ملزم نوازشریف ہے جس کی ہفتے میں دو سے تین پیشیاں ہوتی ہیں،ہر بار نئے الزامات لگاتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 22:38

نیب عدالت سے بھی نوازشریف کوانصاف نہیں ملے گا،وزیر اعظم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : وزیر اعظم نے نواز شریف کو نیب سے بھی انصاف نہ ملنے کی امید ظاہر کر دی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب عدالت سے بھی نوازشریف کوانصاف نہیں ملے گا۔پاکستان کا سب سے بڑا ملزم نوازشریف ہے جس کی ہفتے میں دو سے تین پیشیاں ہوتی ہیں،ہر بار نئے الزامات لگاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ا س دوران انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں نکلے اب نیب کہاں سے ثبوت لائے گی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب عدالت سے بھی نوازشریف کوانصاف نہیں ملے گا۔ کیا پاکستان کا سب سے بڑا ملزم نوازشریف ہے جس کی ہفتے میں دو سے تین پیشیاں ہوتی ہیں،ہر بار نئے الزامات لگاتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ کیا اب پیشیوں کے ڈر سے افسران اور وزرا کام کرنا چھوڑ دیں۔آئین نے ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین کی ہے اب اگر کوئی ادارہ تجاوز کرے گا تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :