نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کا معاملہ؛ مسلم لیگ ن نے نظر ثانی اپیل نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 22:13

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کا معاملہ؛ مسلم لیگ ن نے نظر ثانی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کا معاملہ پر مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے فیصلے نظر ثانی اپیل نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سنا دیا ،سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کوکالعدم قراردے دیا،آرٹیکل 62،63کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کیلئے نااہل ہے،نوازشریف پارٹی صدرکے عہدے کیلئے نااہل قرارکردیے گئے،جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بطورپارٹی صدرتمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیے ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کا معاملے پر اپیل کا حق نہ استعمال کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اس کیس میں نظر ثانی اپیل نہیں کرے گی۔