ضلع تھر پارکر ہمیشہ سے ارباب خاندان کا سیاسی قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتقامی کاروائیوں کے ذریعے سے ہمارے ورکروں اور ہمدردوں کو سیاسی وابستگی کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ضلع تھر پارکر ہمیشہ سے ارباب خاندان کا سیاسی قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان پیپلز پارٹی نے انتقامی کاروائیوں کے ذریعے سے ہمارے ورکروں اور ہمدردوں کو سیاسی وابستگی کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماء اور سابق وزیر اعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ارباب گروپ نوکوٹ کے رہنماء محمد انور چانڈیو اور یاسر ٹھاکر قائم خانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہاکہ ہمارے دورے حکومت میں تھر میں بے پناہ ترقی ہوئی تھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا کیٹل کالونی اور نوکوٹ میں میگا پروجیکٹ فلٹرپلانٹ اور واٹرسپلائی سے منصوبے پاپہ تکمیل تک پہنچائے مگر پی پی پی حکومت میں ان منصوبوں کو تباہ کیا نہ صرف کرپشن کے تمام ریکارڈ بھی توڑدیئے آج بھی منصوبے کرپشن کی نظر ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ خصوصاً تھر کے عوام آج احساس محرومی کا شکار ہیں تھرمیں غذائی قلت کی آڑ جیالے کرپشن میں مصروف ہیں ان کو تھر کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ اپنا پیٹ بھرنا ہے جیالوں نے تھرکے نام پر سندھ اسمبلی سے اربوں روپے کے منصوبے پاس کرواکر تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کا بنانے والا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پی پی پی کا سندھ میں ایک سیاسی موت ثابت ہوگااور 2018 کے عام انتخابات میں سندھ کی غیور عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو کامیاب کرکے چوروں اور ڈاکووں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پیچھا چھوڑا لے گی انہوں نے کہا کہ زرداری اور اس کے حواری بھی بہت جلد نوازشریف کی طرح اللہ کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔