سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے والا فیصلہ ادھوراہے عدالت کو تشریح کرنا ہو گی، وزیر خوراک سندھ نثار احمد کھوڑو

سپریم کورٹ پارلیمینٹ کے بنائے آئین کی تشریح کر سکتی ہے کسی کا نام بدنام کر نے کا الزام ججز نے نہیں اٹھایا

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے والا فیصلہ ادھوراہے ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے والا فیصلہ ادھوراہے عدالت کو تشریح کرنا ہو گی کہ کوئی نا اہل شخص پارٹی کا رکن بھی بن سکتا ہے کہ نہیں، سپریم کورٹ پارلیمینٹ کے بنائے آئین کی تشریح کر سکتی ہے کسی کا نام بدنام کر نے کا الزام ججز نے نہیں اٹھایا۔

لاڑکانہ کے کھوڑو کمپلیکس میں فورتھ جونئیر گیمز کی تقریب تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے جس سے یہ بات صاف ہو جائے گی کے نا اہل شخص کسی پارٹی کا رکن بھی بن سکتا ہے کے نہیں۔انہوں نے کہا کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے سینیٹ الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سینیٹ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے کیوں کے سینٹ الیکشن میں تاخیر آئین سے مذاق ہو گا عدالت کو چاہیے کے وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرے کے نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ سینیٹ ٹکٹس دوبارہ جاری کرے لیکن نواز شریف کی نااہلی سے الیکشن کو تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے نثار احمد کھوڑو نے کہا کے نواز لیگ سپریم کورٹ کو فریق بنائے ہوئی ہے جب کے عمران خان سپریم کورٹ کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں دونوں باتیں غلط ہے ہمیں سپریم کورٹ کو فریق اور پارٹی نہیں بنانے چاہیے۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے کہا کے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ عمران خان کے دوست ہیں وہ عمران خان کو ہنی مون منانے کے لیے ٹکٹ اور رہائش کی دعوت دے سکتے ہیں عمران خان کی اے ٹی ایم بھی خراب ہو چکی ہے تاہم ہمیں اس حوالے سے کوئی فرصت نہیں پتا نہیں وہ کتنی شادیاں کرتا ہے اور وہ کتنی دیر چلتی ہے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو کے ہمراہ چوتھے جونیئر گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولی طلبہ و طالبات کو ٹرافیاں، شیلڈس اور انعامات بھی دیئے۔