سندھی پٹھان سندھ کی شان ہیں وہ کسی طور بھی خود کو اکیلا نہ سمجھیں انکے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، آغا سراج درانی

نواز شریف نے عدلیہ پر حملے کئے اداروں کا تقدس پامال کیا انہیں ان کی گستاخی مہنگی پڑی ہے نواز شریف کو اداروں کا احترام کرنا ہوگا

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے لاڑکانہ پہنچ کر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ماہ قبل ڈوکری اور وگن میں فائرنگ کر کے ہلاک کئے گئے محنت کشوں محمد زادہ اور امجد علی جبکہ لاڑکانہ میں زخمی کئے گئے بخت زمین پٹھان کے ورثائ سے ملاقات کر کے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مقتول کے ایثال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی، اسپیکر آغا سراج درانی نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے حوالے سے احکامات بھی دیئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھی پٹھان سندھ کی شان ہیں وہ کسی طور بھی خود کو اکیلا نہ سمجھیں انکے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، موجودہ سیاسی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدلیہ پر حملے کئے اداروں کا تقدس پامال کیا انہیں ان کی گستاخی مہنگی پڑی ہے نواز شریف کو اداروں کا احترام کرنا ہوگا، میاں نواز شریف نے جو پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ کیا وہ کیا ان کے سامنے آگیا ہے اور اب انہیں ہوش میں آنا چاہیے، پارلیمنٹ قانون سازی کر کے سپریم کورٹ بھجوائی ہے سپریم کورٹ اس کی انٹرپرٹیشن کرتی ہے، عدالت نے دیکھ بھال کر نواز شریف کو نا اہل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ٹوٹ چکی ہے اب پہلے جیسی بات نہیں رہی جس پارٹی میں گروپ بن جائیں اس کا آگے چلنا مشکل ہوتا ہے ایم کیو ایم کے ووٹرز پریشان ہیں وہ انکو ووٹ دیں گے جو کام کرے گا، سندھی پٹھان ہوتھ اتحاد کے حوالے سے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ کے متعدد اضلاع کے دورے کئے چند اضلاع کے بعد کراچی میں بھی سندھی پٹھانوں کو متحد کریں گے، پٹھان دو سو سالوں سے آباد ہیں 70 دہائی میں جن کے آباؤ اجداد کے پاس شناختی کارڈ تھے ان کا حق ہے کہ ان کی اولاد کو شناختی کارڈ ملے۔

انہوں نے کہا کہ افسر شاہی پٹھانوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ہم ان کی بھرپور مدد کریں گے۔ اس موقع پر میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، پی پی سٹی رابطہ سیکریٹری شکیل میمن، سندھی پٹھان یوتھ اتحاد سندھ کے صدر آغا اسد بابر، شیراز محمود پٹھان، ظارق درانی، آغا کلیم اللہ درانی، لالا اظہر لودھی، عثمان ترین و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :