شکارپور، صدر میں گلی میں پڑے ہوئے ڈبے کو کھولنے کی کوشش پر دھماکہ کے نتیجے میں 7بچے زخمی

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) شکارپورشہر کے رہائشی علاقے صدر میں گلی میں پڑے ہوئے ڈبے کو کھولنے کی کوشش پر دھماکہ کے نتیجے میں 7بچے زخمی، واقعہ تخریب کاری نہیں لگتا ، ایس ایس پی عمر طفیل ، واقعہ افسوس ناک ہے ، ایم پی اے امتیازاحمد شیخ ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے نیوفوجداری تھانے کی حدود صدر والے علاقے ریلوی اسٹیشن پل کے قریب معصوم بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ گلی میں پڑا ہوا مشتبہ ڈبہ دیکھ کر بچوں نے اسے کھولنے کی کوشش کی جس کے باعث ڈبہ دھماکے سے پھٹ گیا، نتیجے میں بچوں کے کپڑوں کو آگ لگ گی ، وہاں پر کھڑے ہوئے لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی اور زخمی بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال شکارپور منتقل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو دھماکہ والے علاقے سے دورکرردیا اورجائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کیے ،زخمی ہونے والے بچوں میں رشی ،ساحل ،سمی ،رمیش بالمکی ،ابو تراب ،عمرفاروق سدھایو ، نادیہ شاہ ،صغری شاہ اور گڈی سیٹھار شامل ہیں،دھماکہ کی خبر سن کر کئی شہری سول اسپتال پہنچ گئے ، زخمی بچوں میں رشی اور ساحل سب سے زیادہ متاثر ہیں جن کے ہاتھ پائوں جل گئے ہیں،جبکہ دیگر بچوں علاج بعد ورثاء گھر لے گئے ،دوسری جانب پولیس نے جائے حادثہ سے حاصل کرنے والے مادے کو تحویل میں لیکر چکاس کے لیے لاڑکانہ بھیج دیا ہے ، دوسری جانب ایس ایس پی شکارپورنے بتایاکہ دھماکے کے متعلق تفتیش کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ مواد کے اجزا لاڑکانہ بھیج رہی ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید بتایا جائے گا، علاوہ ازیں پی پی پی ایم پی اے امتیاز احمدشیخ نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمی بچوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا،آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :