ْ حلقہ کے عوام کیلئے نہ اسپیکر ہوں اور نہ ہی گورنر ان کے جیسا جیالا ہوں ،آغا سراج درانی

درانی او رکماریو خاندان اکھٹے ہیں، پی پی مخالف تحصیل گڑھی یاسین میں نہیں آسکے گا،اسمبلی 28 مئی کو اپنی مدت پوری کرے گی، جیالے انتخابات کی تیاری کریں ،پیسوں پر نوکریاں فروخت کرنے والے عوام کے ساتھ سچے نہیں ہیں، پی پی پی کا منشور ہے روٹی ،کپڑا اور مکان ، نواز شریف ابھی مزید خوار ہوگا، اداروں کے خلاف باتیں کرنا صحیح عمل نہیں ، نواز شریف 8 دن بھی جیل میں نہ رہ سکا، آصف علی زرداری نے 12سال بے گناہ جیل کاٹی ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

ْ حلقہ کے عوام کیلئے نہ اسپیکر ہوں اور نہ ہی گورنر ان کے جیسا جیالا ہوں ..
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی و پی پی پی رہنما آغا سراج خا ن درانی نے کہا ہے کہ میں حلقہ کے عوام کے لیے نہ اسپیکر ہوں اور نہ ہی گورنر ان کے جیسا جیالا ہوں ،درانی او رکماریو خاندان اکھٹے ہیں،پی پی پی مخالف تحصیل گڑھی یاسین میں نہیں آسکے گا،اسمبلی 28 مئی پر اپنا مدا پورا کرے گی، جیالے انتخابات کی تیاری کریں ،پیسوں پر نوکریاں فروخت کرنے والے عوام کے ساتھ سچے نہیں ہیں، پی پی پی کا منشور ہے روٹی ،کپڑا اور مکان ، نواز شریف ابھی مزید خوار ہوگا، اداروں کے خلاف باتیں کرنا صحیح عمل نہیں ، نواز شریف 8 دن بھی جیل میں نہ رہ سکا، آصف علی زرداری نے 12سال بے گناہ جیل کاٹی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں گذشتہ روز یوسی واریاسوگائوں سمندر خان گوپانگ میں معزز شخصیت وڈیرا غلام قادر گوپانگ کی جانب دیے گئے آجیانہ میں شرکت بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقعے پر ضلع کونسل کے چیئرمین آغا مسیح الدین خان درانی، پی پی پی ضلع شکارپورکے جنرل سیکریٹری سردار زادہ ذوالفقار علی کماریو ، سردار فدا حسین گوپانگ ،نجف خان کماریو، لالا اسد خان پٹھان ،غلام عباس مرکھیانی ، غلام مصطفی منگی،آپا رخسانہ مرکھیانی ،اعجاز شاہ، جاوید درانی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقعے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خا ن درانی نے حلقہ کے عوام کے مسائل بھی سنے ،آغا سراج خان درانی نے مزید کہاکہ جو میرا حال ہے میں نے حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے، حلقہ کے عوام کے ساتھ غم اور خوشی کا واسطہ ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پی پی پی نے سب سے زیادہ نوکریاں دی ہیں ،پی پی پی کا منشور ہے روٹی ، کپڑا اور مکان جو مخالفین سے برداشت نہیں ہورہا ہے ،شہید رانی سے وعدہ کیا ہے کہ غریبوں کو چولہا جلتا رہے گا، انہو ںنے مزید کہاکہ نواز شریف ایک ہفتہ بھی جیل میں رہا تو چیختا ہوا ملک چھوڑگیا جبکہ آصف علی زرداری نے 12 سال بے گناہ جیل کاٹی ہے ،پی پی پی ضلع شکاپور کے جنرل سیکریٹری سردارزادہ ذوالفقارعلی کماریو نے خطاب کہاکہ کماریو اور دارنی خاندان پی پی پی جیالوں کے ساتھ ہے ، انہو ںنے کہاکہ ادی فریال کی محنت سے پورے سندھ کو کلین سوئپ کیا ہے ، مدیجی ٹائون کے چیئرمین نجف خان کماریونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں ترقیاتی کام کم کروائے ہیں جس کے لیے معذرت کرتا ہوں جلد ہی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا،سردار فدا حسین گوپانگ نے خطاب کرتے ہوئے گوپانگ برادری پی پی پی کے ساتھ ہے میں پی پی پی کا پرانہ جیالا ہوں میری فرمانبردارگوپانگ قوم بھی پی پی پی کو ووٹ دے گی، تحصیل صدر غلام مصطفی منگی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی مخالفین آکر دیکھیں کہ پی پی پی جیالوں کا سمندر آغا سراج دارنی کے ساتھ ہے ، لیڈیز ونگ رہنما آپا رخسانہ مرکھیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گڑھی یاسین کا لیڈر شہید رانی کا سچا جانثار ہے ، آغا سراج دارنی دن رات عوام کی خدمت کررہا ہے ،لالا اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغا سراج خان درانی ہماری برادری کا پگھ دار اور سندھ کاحلالی بچہ ہے ،تقی عباس کماریوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی نے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار دیا ہے ،درانی کماریو اتحاد مخالفین کے آنکھوں کاکانٹہ ہے ، اس موقعے پر جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔