احتساب عدالت سے نوازشریف کو کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے ،ْعدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے ،ْآئین میں ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین ہے ،ْ کوئی ادارہ تجاوز کریگا تو ٹکرائو کی صورتحال پیدا ہوگی ،ْانٹرویو
جمعرات 22 فروری 2018 23:01
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے ،ْآئین نے ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین کی ہے اب اگر کوئی ادارہ تجاوز کریگا تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جارہا ،ْعدلیہ پر کوئی چیک ہے اور نہ ہونا چاہیے،عدلیہ آزاد ہے ،ْہم نے ججز کے کنڈیکٹ پرنہیں بلکہ پارلیمنٹ کی حدود پر بات کی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں نکلے اب نیب کہاں سے ثبوت لائیگی نوازشریف سے تیس سال پہلے والدین کے اثاثوں پر سوال کیے جاتے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ پیسے کا لین دین کیسے ہوا جبکہ ملک میں دو شخصیات ایسی ہیں جن پر پانچ سو ارب روپے کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ الزامات خودعدلیہ نے لگائے لیکن ان میں ایک کیس کو 7سال اور دوسرے کے دو سال ہوگئے جن پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.