اٹک،اے ڈی آر سنٹر کا قیام لاہور ہا ئی کورٹ کا احسن اقدام ہے، اعجاز وٹو

جمعرات 22 فروری 2018 22:54

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) اے ڈی آر سنٹر کا قیام لاہور ہا ئی کورٹ کا احسن اقدام ہے اس کے قیام سے عوام کی دیرینہ دشمنیاں دوستیوں میں بدلی عوام کے طویل عرصے سے ایک دوسر ے کے خلاف مقدمات دنوں میں ختم ہو گئے ایشیا فا ئونڈیشن ایک ریسرچ ادارہ ہے اے ڈی آر سنٹر کی افا دیت اور اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی کے لئے اعلیٰ تعلیمی اداروں ،ما ہرین تعلیم سے مشاور ت کر کے اس کو نصاب کا حصہ بنا نے کے لئے مشاور ت کریں گے دنیا میں جتنے بھی علوم ہیں ان میں جدت لا ئی جا رہی ہے جدید علوم میں اسطرح کے مضامین نصاب کا حصہ بننے سے معاشر ے میں مسائل اور تنازعا ت کو ختم کر نے میں بہترین معا ون ثابت ہو تے ہیںپنجاب کے تمام اضلاع میں ضلع اٹک کے اے ڈی آر سنٹر کی کاسنٹرکی کار کر دگی سب سے نما یا ں ہے اس کا سہرا انچارج مصالحتی مرکز اے ڈی آر سنٹر اٹک سول جج میاں مقصود احمد انجم کو جا تا ہے ان خیالات کااظہار پروگرام آفیسر اعجاز وٹو اور کنسلٹنٹ روبینہ خٹک نے مصالحتی مرکز اے ڈی آر سنٹر اٹک کے دورہ اٹک کے موقع پر کیا اس موقع پر سینئر سول جج شفقت شہباز راجہ ، سول جج میاں مقصود احمد انجم ، چیئر مین اٹک پر یس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، چیئر مین الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق، سینئر صحافی فارو ق حسن بخاری ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان ، سینئر صحافی شیخ بابر قیوم ، ڈاکٹر لیاقت منیر، محمد عمران زا ہد بھی مو جود تھے ایشیا فا ئونڈیشن کے ممبران نے اے ڈی آر سنٹر اٹک کی کار کر دگی کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید بہتری لا نے کے لئے عوام میں شعور بیدار کر نا ہو گا جس کے لئے میڈیا کارول انتہائی اہمیت کا حامل ہے ایشیا فائونڈیشن لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ مل کر اس کو آگے لے جا نے کے لئے سیمینار ، ور کشاپس اور ما ہرین تعلیم سمیت ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے سفارشات کر کے اس طرح کے مسائل کو نصاب کا حصہ بنا نے کے لئے مضمون کے طور پر متعارف کر انا چا ہتے ہیں تاکہ مسائل جنم لینے سے پہلے ہی ان کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات سے ان کو پیدا ہو نے سے رو کا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :