کمشنر ندیم اسلم چوہدری کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

روات انڈسٹریل اسٹیٹ، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک کے مسائل اور راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیا ل

جمعرات 22 فروری 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیااس موقع پر صدر زاہد لطیف خان ، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدورسہیل الطاف ، حسین اوزگن، عبدالروف چوہدری، اسد مشہدی، میاں ہمایوں پرویز، مجلس عاملہ کے اراکین، انجمن تاجران کے نمائندے اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے ملاقات میںروات انڈسٹریل اسٹیٹ، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک کے مسائل اور راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیا ل کیا گیاصدر چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نئے ایئرپورٹ کو رنگ روڈ سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو آسانی ہو اور ٹریفک کے بہاو میں کمی آئے اس کے علاوہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا انہوں نے کمشنر کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگرامو ں کے بارے میں ایک بریفنگ بھی دی کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے سڑک، سیوریج، بجلی کے کنکشن اور پانی گیس کے مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے رنگ روڈ منصوبہ اولین ترجیح میں شامل ہے زمین خریدنے میں کچھ مسائل ہیں امید ہے جلد دور ہوں گے شہر میں مزید نئے پارکنگ پلازہ کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان خطوط پر کا م کر رہی ہے گوالمنڈی، ٹنچ بھاٹہ اور کمرشل مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ کی تجویز زیر غور ہے تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجر برادری کی سفارشات کو ترجیح دی جائے گی راول ایکسپو کے لیے تمام تر تعاون کیا جائے گا ، سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنائی جائے گی ایکسپو سنٹر اور آئی پارک پر بھی چیمبر کے پلیٹ فارم سے تجاویز کو پنجاب حکومت تک پہنچایا جائے گاانہوں نے صدر آر سی سی آئی کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تما م منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :