اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرر و تبادلے

جمعرات 22 فروری 2018 22:54

اسلام ا-ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر ساجد محمود قاضی کو جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم جبکہ اسی سروس گروپ کے گریڈ 20کے ہی افسر صبینو سکندر جلال کو جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن صبینوسکندر جلال کو بطور جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن جبکہ ڈائریکٹر جنرل او پی ایف تعینات ساجد محمود قاضی کو جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔