Live Updates

پشاور،عوام موروثی سیاسی پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے مایوس اور متنفر ہو چکے ہیں،اسدقیصر

اب عوام عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے جوق درجوق اکھٹے ہورہے ہیں،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی

جمعرات 22 فروری 2018 22:54

پشاور،عوام موروثی سیاسی پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے مایوس اور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ عوام موروثی سیاسی پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے مایوس اور متنفر ہو چکے ہیں اب عوام عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے جوق درجوق اکھٹے ہورہے ہیں۔عوام مداریوں کے دھوکے میں آئے بغیر آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھر پور پزیرائی دیں گے اور ان انشاء اللہ صوبوں اور مرکز میں تحریک انصاف کی مضبوط حکومتیں قائم ہوں گے اور عمران خان کی صورت میں ایک دیانتداراور بے لوث قیادت ملک کو نصیب ہوگی ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں جو مثبت تبدیلی لائی ہے عوام اس تبدیلی کی زبردست پزیرائی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لوگ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پی ٹی آئی پر بھروسہ کرنے لگے ہیں ۔مسلم لیگ ،اے این پی اور ایم ایم اے نے عوام سے ووٹ تو لئے لیکن عوام کی توقعات پورااترنے میں ناکام رہے عوام نے ان پارٹیوں کویکسر مستردکردیا ہے ۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار صوابی کے مواضعات شیرافضل بانڈہ اور وزیر بانڈہ میں شمولیت جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسوں کے اختتام پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوںنے مختلف پارٹیوں سے مستحفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کی ۔سپیکر نے کہا کہ وہ سیاست اپنے مٹی اور عوا م سے وفاکرکے خدمت کرنے کیلئے کرتے ہیں۔پیسہ کمانے اور کرپشن کی سیاست پر لعنت بیجھتاہوں ۔

عوام باشعور ہے اوران پر بخوبی واضح ہو گیاہے کہ کون حقیقی خدمت اور دیانتدارانہ سیاست کررہا ہے اور کن لوگوںنے جھوٹ ،منافرت، جھوٹے نعروں اورکرپشن وکمیشن کی سیاست کی ۔انہوںنے کہا کہ یہ ہی وجوہات ہیں کہ عوام جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کی بہترین مفاد کی خاطر انہوںنے سی پیک کی جنگ لڑی اور عوام کی دعاؤں سے یہ جنگ پشاور ہائی کورٹ کے توسط سے جیت کردکھائی ۔

یہ عوام کی جیت ہے انہوںنے کہا کہ سی پیک تحت خیبرپختونخوامیگاپراجیکٹس کا اجراء کیا جائے گا ۔جس سے صوبے میں خوشحالی آئیں گی اور صوبے میں لاکھوں روزگا رکے مواقع پیداہوںگے ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بے روزگاروں کو اب بیرونی ممالک روزگار کیلئے نہیں جانا پڑے گابلکہ عنقریب صوبے میں روزگار کے بے تحاشا مواقع میسرہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ آئندہ منتخب ہوکر لوگوں کو روزگار کی فراہمی پر اپنی پوری توجہ مرکوزکروں گا۔

انہوںنے کہا کہ صوابی کو ترقیافتہ ضلع کے ہم پلہ بنادیا ہے لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیزپر پہنچائی ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ پر امید ہے کہ عوام کارکردگی کی بنیادپر آئندہ بھی تحریک انصاف کو مزید اکثریت سے کامیاب کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنجائیں گے ۔تاکہ صوبے میں ترقی کا تہیہ رواں دواں رہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات