پشاور،نگران جماعت اسلامی حلقہ خواتین عظمی خاتون نے 23 فروری کو رپورٹ اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) نگران جماعت اسلامی حلقہ خواتین پشاور ڈویژن عظمی خاتون نے 23 فروری بروز جمعہ جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر المرکز الاسلامی میں رپورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ناظمہ صوبہ عنایت بیگم خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ اجلاس میں ناظمات اضلاع پشاور،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ اور مردان شرکت کریں گی۔ اجلاس میں اب تک کی کارکردگی اور ممبر سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کیلئے تجاویز دی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :