پشاور،حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 22 فروری 2018 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخو اریوینو اتھارٹی پشاورمحمد طاہر اورکزئی (پی سی ایس۔ ایس جی ۔بی ایس۔

(جاری ہے)

21 ) کو تبدیل کرکے ان کو اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد ناصر (بی ایس۔19 )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسر ) کی تعیناتی خیبرپختونخوا ریوینو اتھارٹی پشاور کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخو اکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :