شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشیں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، سید نا صر حسین شاہ

23 فروری سے 26 فروری 2018تک ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فیسٹول کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 22:51

شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) صو با ئی وزیر اطلا عا ت محنت و افرا دی قو ت و ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو ایشیا پیس فلمز فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کی ترقی ,خوشحالی اور اس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشیں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ،ہم نے بڑی جدوجہد اور محنت سے کراچی کے امن کو بحال کر کے رو شنیو ں کا شہر بنا دیا ہے ،ہم تمام مذاہب، نسلوں، عقیدوں، شناختوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ساتھ لے کر شہر کراچی کی رونقیں بحال کرنے اور کراچی کاکھویا ہوامقام دلانے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

صو با ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ جب ایشیا پیس فلم فیسٹول کی انتظامیہ نے حکومت سندھ سے رابطہ کیا کہ وہ کراچی میں ایشیا کے 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے فلم میکر , فنکاروں اور ثقافتی نمائندوں کو کراچی لے کر آ رہے ہیں اور ایشیا پیس فلم فیسٹول کے کراچی ایڈیشن کا انعقاد کر کے کراچی کو تخت تخلیق کے طور پر پوری دنیا میں روشناس کراناچاہتے ہیں تو حکومت سندھ نے اس ثقافتی پکار کو پورے دل سے لبیک کہا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ,مختلف زبانوں ,ثقافتوں اور رنگوں کی خوبصورتی اور اثر کو استعمال کرتے ہوئے محبت ,امن اور خوشحالی کو بڑھائیں ،لوگوں کو آپس میں مربوط اور منسلک کرنے کے کام بہت ضروری ہے اس وقت یہ دنیا ایک عالمی گائوں کی صورت اختیار کر چکی ہی.اور ہم سب کے مسائل مشترک ہیں اور ان کے حل بھی۔انہو ں نے مزید کہا کہ مختلف سیشنز میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت اور امن و جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کے حوالے سے بات کی جائے گی. جس میں چئیرمین پی پی پی جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب , وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور مختلف ممالک ,مذاہب ,نسلوں ثقافتوں ,شعبوں اور پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے , شخصیات اور ثقافتی نمائندے شر کت کر رہے ہیں۔

مشترکہ مربوط اور متحرک جدوجہد کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی . پی پی پی کی قیادت ہمیشہ اس سلسلے میں پہل کرنے کا اعزاز رکھتی ہی. اسلامی کانفرنس ہو یا تیسری دنیا کے ممالک کے مسائل کے لئے مشترکہ جدوجہد شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر صاحبہ ہوں یا صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ہر اک نے اجتماعیت ,امن اور خوشحالی کے لئے ممالک , عوام اور ثقافتوں کی مشترکہ جدوجہد اور اس کے مضبوط , پر اثر اور مستوک کردار کی اہمیت پر ہمیشہ زرو دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے فیسٹول کی تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے آپ دوستوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ 23 فروری سے 26 فروری تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایشیا پیس فلم فیسٹول میں براعظم ایشیا کے 50سے زائد ممالک سے 100 سے زائد فلم میکرز ,فنکار اور ثقافتی نمائندے کراچی آرہے ہیں۔ بین الاقوامی طور پر موصول ہونے والی 900فلموں میں سے 109 منتخب شدہ شارٹ فلموں , اینیمیشنز اور ڈاکیومینٹری کی نمائش کی جائے گی. اس کے علاوہ پاکستان بھر میں موصول ہونے والی فلموں میں سے منتخب شدہ فلموں کی بھی نمائش کی جائے گی. آپ کو یہ سن کر بڑی خوشی ہوگی کہ APFF میں ہی پاکستان کی پہلیبایشیا فلم کانفرنس 23 سی25فروری 2018 تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہی. ایشیا فلم فیسٹول کے آخری دن یعنی 26 فروری 2018 کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید میموریل کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔