سندھ کی تمام ہائی ویز اور دیگر شاہراہوں پرقائم سی این جی اسٹیشن پیٹرول پمپس پر کیمراز کی تنصیب کو لازمی بنایا جائے، آئی جی سندھ

جمعرات 22 فروری 2018 22:51

سندھ کی تمام ہائی ویز اور دیگر شاہراہوں پرقائم سی این جی اسٹیشن پیٹرول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تمام ہائی ویز اور دیگر شاہراہوں پرقائم سی این جی اسٹیشن پیٹرول پمپس پر کیمراز کی تنصیب کو لازمی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز اندرون پندرہ یوم کیمروں کی تنصیب کے عمل کے حوالے سے تصدیق کو یقینی بنائیں گے ۔تمام سی این جی/پیٹرول پمپس کے مالکان کو کیمروں کی تنصیب پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے ۔سندھ بھر میں قائم بنکوں بھی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :