نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 22 فروری 2018 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔نیپرا کی طرف سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری کے مہینے کے لئے فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 9 روپی86 پیسے تھا۔تاہم جنوری میں حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے پر فی یونٹ فیول لاگت 6 روپے 88 پیسے رہی۔ ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ میں کمی سے صارفین کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ریلیف کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا لیکن اس کا اطلاق زرعی صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :