ن) لیگ نے ماضی میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ،ْ مسلم لیگ (ن) جلد ہی اس بحران سے باہر آ جائے گی ،ْ خواجہ آصف

جمعرات 22 فروری 2018 22:49

ن) لیگ نے ماضی میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ،ْ مسلم لیگ (ن) جلد ہی اس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے ،ْپاکستان مسلم لیگ (ن) جلد ہی اس بحران سے باہر آ جائے گی۔جمعرات کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ،ْانہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ محمد نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جلد ہی اس بحران سے باہر آ جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں گزشتہ 28 سالوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سیاسی کارکن ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو واچ لسٹ میں لانا چاہتی ہیں لیکن ہم پر امید ہیں کہ پاکستان کامیابی سے اس صورت حال سے نکل آئے گا۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں روس کی پاکستان کے لیے حمایت انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :