احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس ،ْ این ایل سی کے انتظامی، مالی ..
تازہ ترین : 1

احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس ،ْ این ایل سی کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ

احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس ،ْ این ایل سی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس یہاں ہوا۔ پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل اور این ایل سی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو این ایل سی کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو ادارے کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اہم قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کیلئے ایمرجنسی اور ریسٹ ایریا کی تعمیر کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے قومی تعمیرنو میں این ایل سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی جدید ٹیکنالوجی اور نئے تصورات کو بھی اپنائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 22:49:37

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :