وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ سکیم ناکا م

فروری 2018سے جنوری 2019 تک دئیے جانے والے فنڈز روک دئیے گئے سکالر شپ ختم کرکے فریش ڈگری ہولڈرز اور طلباء کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ سکیم ناکا م ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق بی ایم یوتھ تریننگ سکیم کے تحت فریش تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے پندرہ ہزار روپے ماہانہ بنیاد پر سالانہ سکالر شپ دیا جارہا تھا۔ جب کے تحت فریش ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو گورنمنٹ کالجز اور سکولز میںتعینات کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ فنڈز فروری سے جنوری تک دئیے جارہے تھے۔ فروری 2018سے جنوری 2019 تک دئیے جانے والے فنڈز روک دئیے گئے ۔ اس ضمن میں اسکالر شپ حاصل کرنے والے فریش ٹیچرزیکدم بیروزگار ہوگئے ۔ جن سکراری کالجز اور سکولز میں وہ تعینات تھے انکی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوگئیں۔ یوں وزیر اعظم نے تعلیم کے لئے دئیے جانے والے سکالر شپ ختم کرکے فریش ڈگری ہولڈرز اور طلباء کا مستقبل دائو پر لگا دیا۔