کوئٹہ، بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل کی درخواست پر صوبے بھر سے 50وکلا کیلئے فیڈرل جوڈیشیل اکیڈمی اسلام آباد میں تربیتی کورس کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل کی درخواست پر صوبے بھر سے 50وکلا کیلئے فیڈرل جوڈیشیل اکیڈمی اسلام آباد میں تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا اختتامی تقریب کے مہمانخصوصی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی تھے جنہوں نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے دریں اثناء تربیتی کورس میں شریک وکلا کے نمائندے جمیل آغا نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سانحہ 8اگست میں بڑے پیمانے پر سینئر وکلا کی شہادت کے باعث پیدا ہونیوالے خلا کے تناظر میں بلوچستان کے نوجوان وکلا کیلئے تربیت کا بندوبست کیا جمیل آغا نے کہا کہ تربیتی کورس سے نہ صرف وکلا کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ ایسے کورسز مستقبل میں بھی ہونا چاہئیں تا کہ وکلا کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آ سکیں تقریب کے اختتام پر جمیل آغا نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :