اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ، ہفتہ بھر جاری رہیں گی

جمعرات 22 فروری 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات جو کہ ہفتہ بھر جاری رہیں گی، کا آغاز ہوگیا ہے۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں کالج ہذا کی طالبات کے مابین تلاوت ، حمد، نعت، تقاریر ، ٹیبلو ز ، خاکے ، شاعری اور متعدد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ بھر جاری رہنے والی آئی سی جی کی ان گولڈن جوبلی تقریبات میں وزارت کیڈ ، ایف ڈی ای سمیت شعبہ تعلیم سے ماہرین کو بطور مہمان خاص و ججز کے مدعو کیا گیا ہے۔ گولڈن جوبلی تقریبات کی نگرانی پرنسپل میڈم تسلیم شیر علی خود کررہی ہیں۔ جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی عرفانہ شاہین سمیت دیگر خواتین اساتذہ کرام شامل ہیں۔ کالج کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر کالج ہذا کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا ہے ۔ زیر تعلیم طالبات کے درمیان مختلف مقابلوں میں بھی برتری لے جانے کیلئے کڑے مقابلے کی فضا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ سے مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات اپنی اپنی تیاری میںمگن دکھائی دیتی ہیں۔