حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی صد فی فیصد وصولی اور صارفین کو درست بلنگ چیک کرنے کیلئے حیسکو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

جمعرات 22 فروری 2018 22:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کی ہدایات پرپورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی صد فی فیصد وصولی اور صارفین کو درست بلنگ چیک کرنے کیلئے حیسکو کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںاور نادہندگان کے بجلی کے کنشن بلا تفریق منقطع کرنے کی کارروائیاں کی جائیں گی حیسکو چیف نے اسپیشل ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں ہیں کہ نادہندگان سے واجبات کی سو فیصد وصولی اولین ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں اس لیئے صرف اور صرف واجبات کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی فراہم کی جائے گی اور نادہندگان اپنے واجبات کی آسان ادائیگی کیلئے کسٹمرز سروس سینٹر پر جاکر بجلی کے بلوں کی اقساط بنواکے جمع کراسکتے ہیں اور یہ لازمی ہے ورنہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر کنکشن نہیں چلنے دیا جائے گا جس سے حیسکو ترقی اور خوشحال ہوسکتا ہے حیسکو کے ٹوٹل54 ارب 24کروڑ94لاکھ 10 ہراز روپے کے واجبات ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں وفاقی اداروں پر 2 ارب 45کروڑ89لاکھ 30 ہزار ، صوبائی اداروں پر 69کروڑ98لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ نجی صارفین پر51ارب 9کروڑ 6 لاکھ 10 ہزار روپے کے واجبات ہیں آپریشن سرکل حیدرآبادکے وفاقی اداروں پر 85 کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار، صوبائی اداروں پر 7کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار، نجی صارفین پر19 ارب 85 کروڑ 52لاکھ 80 ہزار۔ آپریشن سرکل لاڑ کے وفاقی اداروں پر41 کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار، صوبائی اداروں پر 3کروڑ 43 لاکھ 60 ہزار، نجی صارفین پر16 ارب ایک کروڑ 24لاکھ50 ہزار۔

آپریشن سرکل نوابشاہ کے وفاقی اداروں پر 5کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار، صوبائی اداروں پر 36کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار، نجی صارفین پر11 ارب70 کروڑ 7لاکھ 30 ہزار اور آپریشن سرکل میرپورخاص کے وفاقی اداروں پر ایک ارب 13کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار، صوبائی اداروں پر 22کروڑ 70 لاکھ4 ہزار، نجی صارفین پر3 ارب 52 کروڑ 21لاکھ 50 ہزارروپے کے واجبات ہیں جس کی وصولی کیلئے حیسکو اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں ۔ /م ش ش

متعلقہ عنوان :