جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز میںداخلے کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

جمعرات 22 فروری 2018 22:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے تحت داخلے کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق شعبہ سندھی، اردو، جینیٹک انجنیئرنگ اینڈ بایو ٹیکنالوجی، سینٹر فار پیور اینڈ اپلائیڈ جیالوجی کے امیدواروں کے انٹرویوز پیر 26 فروری جبکہ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور عابدہ طاہرانی سندھ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز سینٹر کے امیدواروں کے انٹرویوز منگل 27 فرور کو صبح 9 بجے متعلقہ شعبوں کے سربراہان کے دفتر میں منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :