قوم کی ترقی تعلیم،لیڈر شپ،قانون کی حکمرانی اور انصاف سے ہوتی ہے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 22:43

قوم کی ترقی تعلیم،لیڈر شپ،قانون کی حکمرانی اور انصاف سے ہوتی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک کی بقا قانون کی حکمرانی میں ہے ، جج کا کام انصاف فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے قانون کی حکمرانی کی بنیاد رکھ دی ہے اور معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہم نے کسی کیساتھ لڑائی نہیں کرنی، ہماری جنگ اپنے ساتھ ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کل رات سونے اور صبح فجر کی نماز تک نہیں معلوم تھا کہ یہاں آئوں گا ۔انہوں نے کہا کہ بار نہ آنے پر احساس ہوا کہ ڈیوٹی میں کمی ہوئی اس لیے آج یہاں آیا ہوں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی قوم کی ترقی تعلیم،لیڈر شپ،قانون کی حکمرانی اور انصاف سے ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر وکیل کا یہ ہدف ہونا چاہئے کہ وہ ایک دن چیف جسٹس بنے گا اور ملک کی خدمت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ججز کا کام ڈلیور کرنا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی پر سب کو اتفاق ہے۔تقریب سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :