ریسکیواہلکار نے بے ہوش شخص سے ملنے والی رقم ورثاء کے حوالے کردی

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

ملتان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)ریسکیو اہلکار نے بے ہوش شخص سے ملنے والی ایک لاکھ 9ہزار روپے کی رقم ورثاء کے حوالے کردی،ریسکیو1122ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی عبدالستار کو نوسرباز نے نشہ آٰورشے کھلادی اور وہ بس اسٹینڈ پر بے ہوگیا جسے ریسکیو1122نے نشترہسپتال منتقل کردیا جہاں نشترہسپتال کے ریسکیو1122اہلکار احسان شاہد نے اس کی جیب سے ایک لاکھ 9ہزار روپے کی رقم برآمد کی اور عبدالستار کے ورثاء کے حوالے کردی۔