میپکو نے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

ملتان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) میپکو نے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا،میپکو ترجمان کے مطا بق ملتان شہر کے 132KVبوسن روڈ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میںکل24فر وری کوصبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گی، اس بندش سے 11KVپیر خورشید کالونی،گرے والا،سبزہ زار،عثمان آباد اور شمس آباد فیڈرز متاثر ہوں گے جبکہ24فروری کو 132KVواپڈ ا ٹائون ملتان گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVاکبر شاہ،واپڈا ٹائون،بُچ ولاز،بی زیڈ یو،نیو ایئر پورٹ،احمد،ڈیہڑ،وومن یونیورسٹی،غفور اور ایم ڈی اے فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :