محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی اوسمیت تین ملازمین معطل

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

ملتان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے غلط ڈیٹیکشن بل ڈالنے اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او سمیت تین ملازمین کو معطل کردیا ،غلط ڈیٹیکشن بل ڈالنے اور نااہلی پر سب ڈویژنل آفیسر میپکو فرسٹ سب ڈویژن جہانیاں محمد عارف راجہ کو معطل کرکے میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر میپکو گارڈن ٹائون سب ڈویژن ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ جنید جاوید اور میٹرریڈر مقبول احمد کو معطل کر کے انہیں ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔