میپکوملازمین و بچیوں کیلئے 42لاکھ سے زائد کی میرج گرانٹ کی منظوری

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

ملتان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے 53ملازمین اور ان کی بچیوں کی شادی کے اخراجات کیلئے مجموعی طورپر 42لاکھ40ہزارروپے میرج گرانٹ دینے کی منظوری دیدی ، میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے یہ رقم تمام ملازمین میں 80ہزارروپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائے گی ۔