سی ای او میپکو نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگادیں

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

ملتان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں صارفین کی شکایات اور ان کے فوری ازالے کیلئے اعلیٰ افسران کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ، جنرل منیجر آپریشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان انجینئر سرفرازاحمد ہراج 26فروری بروز سوموار میپکو ہیڈ کوارٹر میں شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے رابطہ کرنے والے صارفین کی شکایات سنیں گے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کریں گے، اسی طرح جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان انجینئرمحمود احمد خان بروز منگل، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو شاہد اقبال چوہدری بدھ، چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹر خواجہ غلام یاسین جمعرات اور چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالعزیز نیازی جمعہ کو صارفین کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے ۔