عوام کی جان و مال کی تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کی گراں قدر خدمات ہیں ،ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد نذیر احمد کرد نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ اور معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کی گراں قدر خدمات ہیں اوراس حوالے سے شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی آفس جعفرآباد میں پولیس آفیسران کے ایک اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں اس لئے یہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے پولیس آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض ہوشیاری اور چوکنا ہو کر سرانجام دیں جہاں شر پسند عناصر ملکی ساعمیت کے لئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انکے خلاف جاری آپریشن کے تناظر میں انکی مسلح فورسز کے خلاف بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ہم علاقے کے امن و امان کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے اقدامات بھی اٹھائیں کیونکہ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں سے گھبرا کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں پر وہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائیاں کرکے عام لوگوں کے دل میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں ایسے ملک دشمن عناصر کی ایسی تخریبی کاروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے عام لوگوں میں انکا اثر ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بہتر کا رکردگی سرانجام دینے والے پولیس آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی دیئے جائیں گے گزشتہ ہفتے جعفرآبا دپولیس نے مختلف کاروائیوں میں 25سے زائد روپوشان اور 15سے زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے کارکردگی پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :