اسلام آباد ، سرکاری رہائش گاہ میں مقیم ڈاکٹر کے خاندان پر نامعلوم افراد کا حملہ

گھر خالی کرانے کے خواہش مند نامعلوم افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خاتون خانہ کو زدو کوب کیا لاکھوں روپے مالیتی الیکٹرانک کا سامان جن میں کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، اوون، فریج ، ٹی وی و دیگر شامل تھے توڑ دیا گھر پر اکیلی خواتین دیکھ کر قبضہ کے خواہش مند پڑوسیوں کی طرف سے سکور سننے پر پولیس بلانے پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 22 فروری 2018 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) ایف سکس فور کی سرکاری رہائش گاہ میں مقیم ڈاکٹر آغا محمد سمیع خان کے خاندان پر نامعلوم افراد کا حملہ ، گھر خالی کرانے کے خواہش مند نامعلوم افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خاتون خانہ کو زدو کوب کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی الیکٹرانک کا سامان جن میں کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، اوون، فریج ، ٹی وی و دیگر شامل تھے توڑ دیا۔

گھر پر اکیلی خواتین دیکھ کر قبضہ کے خواہش مند پڑوسیوں کی طرف سے سکور سننے پر پولیس بلانے پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔ ڈاکٹر آغاز محمد سمیع خان کے صاحبزادے آغا محمد نے آن لائن کو بتایا کہ ایف سکس فور میں واقع مکان نمبر50میں وہ عرصہ دراز سے مقیم ہیں والد جو پولی کلینک میں بطور ریڈیالوجسٹ خدمات سر انجام دے چکے ہیں کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیٹ آفس کو دکان کی الاٹمنٹ میرے نام کرے جو وزارت موسمیاتی آلودگی میں گریڈ18کی ریگولر ملازمت کرتا ہوں کرنے کی درخواست گزار جس پر تاحال فیصلہ نہ کئے جانے کے سبب عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں میرے ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ آفس نے عدالت کی طرف سے حکم امتناعی دینے کے باوجود میرے زیر استعمال مکان کسٹم کے کسی افسر کے نام الاٹ کر دیا ہے۔ جنہوں نیگ زشتہ دن واضح عدالتی احکامات کے باوجود مردوں کی گھر میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کو زدو کوب کیا اور سامان توڑا۔ آغا محمد کے مطابق انہوں نے نامعلوم افراد کی طرف سے ان کے گرھ پر کئے جانے والے حملے اور توڑ پھوڑ بابت پولیس کو تحریری درخواست بھی دے دی ہے۔ انہوں نے آن لائن کے توسط سے وزارت ہاؤسنگ حکام کو والد کے نام پر موجود ان (صاحبزادی) کے نام ٹرانسفر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کسٹم آفیسر کے نام کی جانے والی الاٹمنٹ کینشل کرنے کی درخواست کی ہے۔۔