وعدہ معاف گواہ بننے کا خدشہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی پرائیویٹ سیکریٹری کو بچانے میدان میں کود پڑے

جمعرات 22 فروری 2018 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) وعدہ معاف گواہ بننے کے خدشات کے پیش نظر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی پرائیویٹ سیکریٹری کو بچانے کے لئے میدان میں کود پڑے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکشن افسر عثمان غنی خٹک کی درخواست پر سیکرٹریٹ پولیس نے قلندرے بنا کر فائلوں میں بند کر دیئے ۔ معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر وزارت تعزیرات موسمیاتی تبدیلی پرائیویٹ سیکرٹری اور اپنے مبینہ فرنٹ مینوں کو بچانے کے لئے خود میدان میں کود پڑے ہیں جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام کے حکم پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے کارروائی روک دی تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی جانبس ے بنائے گئے قلندرے کے مطابق پرائیویٹ سیکرٹری شاہد محمود کو نامزد کیا گیا ہے اور دونوں افسران کے آپس میں لڑائی جھگڑا پایا گیا ہے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے تحریری درخواست پر قلندرے تیار کر کے دونوں فریقین کو بلانے کی بجائے عماملہ کو دبانے کی کوشش شروع کر دی اور سیکرٹری پولیس کی جانب سے اعلیٰ حکام کے دباؤ کی وجہ سے درج قلندروں کو جن کے ساتھ اہم دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں کو متعلقہ مجسٹریٹ کو بھجوانے سے بھی گریز کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹری شبیر تنولی سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔۔