کراچی اور سجاول میں گیس چوروں کے خلاف مزیدکاروائی ، ایک گرفتار، 2رائس ملز اور ایک نمکو فیکٹری پر چھاپہ، گیس منقطع

جمعرات 22 فروری 2018 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس چوروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے گئے ۔کراچی کے علاقے یوسف گو ٹھ کورنگی میں ایک نمکو فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم محمد فرید ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کر کہ نمکو فیکٹری چلا رہا تھا۔ ملزم فرید چوری کی لائن سے نہ صرف اپنی فیکٹری چلا رہا تھا بلکہ مزید 50 گھروں کو بھی گیس بیچ رہا تھا۔

ملزم کو ایس ایس جی سی پولیس نے گرفتا ر کر لیا جبکہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ ملز پر لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کورنگی میں مزید 2 مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں ملزمان گھریلو کنیکشز پر 600 اور 225 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے کنفیکشنری اور مٹھائی کے کارخانے کے لئے بل ترتیب گیس چوری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سی جی ٹی او ٹیم نے گیس منقطع کر کہ ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا ۔

سی جی ٹی او ٹیم حیدرآباد نے سجاول میں کاروائی کر کے سلور رائس ملز اور ڈائیمنڈ رائس ملز پر چھاپہ مارا جہاں ملز مان گھریلو میٹر اور ریگیولیٹر کو ٹیمپر کر کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس چوری کر رہے تھے۔ایس ایس جی سی ٹیم نے گیس منقطع کر کے لوڈ کہ حساب سے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ چوری شدہ گیس سے کمپنی کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ایس ایس جی سی نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کے چوری روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :