مریدکے ‘آوارہ کتوں کا طالبعلموں پر حملہ ،زخمی دونوں طالب علم قریبی ہسپتال منتقل

جمعرات 22 فروری 2018 22:32

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) مریدکے کی آبادی کھوڑی میں آوارہ کتوں کا طالبعلموں پر حملہ ایک کمسن طالب علم کا چہرہ نوچ ڈالا ایک معمولی۔زخمی دونوں طالبعلموں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ایک طالب علم تشویشناک حالت میں لاہور میو ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

بتایاجا تاہے کہ آبادی کھوڑی میں سرکاری سکول کے طالب علم سکول سے گھر کیلئے نکلے تو آوارہ کتوں نے حملہ کردیا پہلی جماعت کے طالب علم حمزہ اکرم کے چہرے کو ایک کتے نے اپنے طاقتور جبڑوں میں جکڑ لیا جسے ایک دوسرے طالب علم افضل نے بچانا چاہا تو اسے بھی دوسرے کتے نے پکڑ لیا بڑی مشکل سے دیگر طالب علموں نے خون خوار کتوں کے حملہ سے آزاد کرایا تاہم طالب علم حمزہ کے چہرے کی بوٹیاں خون خوار کتا نوچ کر لے گیا دونوں طالب علموں کو فوری طور پر مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حمزہ کو تشویشناک حالت میں لاہور میو ہسپتال بھیج دیا گیا مریدکے آوارہ کتوں کی بھر مار ہے آئے روز لوگ خون خوار کتوں کے شکار ہوتے ہیں انتظامیہ ہے کہ انہیں تلف ہی نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :