سینیٹ انتخابات میں (ن)لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنیکا فیصلہ غیر منصفانہ ، قانو ن کے منافی ہے ‘خواجہ سعد رفیق

امیدواروں کو مرضی کے خلاف آزاد امیدوار کے طور اپر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا ،اگر کوئی ووٹ کم ہوا تو ذمہ داری غیر منصفانہ فیصلہ کرنیوالوں کی ہوگی

جمعرات 22 فروری 2018 22:32

سینیٹ انتخابات میں (ن)لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنیکا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہماری جماعت اور امیدواران کی حق تلفی کی گئی ہے ، ہمارے امیدواران کو ان کی مرضی کے خلاف آزاد امیدوار کے طور اپر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا ہے اگر کوئی ووٹ کم ہوا تو ذمہ داری غیر منصفانہ فیصلہ کرنیوالوں کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ راجہ ظفرا لحق مسلم لیگ (ن) کے منتخب چیئرمین ہیں اورانہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہے ۔ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنیکا فیصلہ غیر منصفانہ اور قانو ن کے منافی ہے ۔