چیف جسٹس نے بسیمہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی

جمعرات 22 فروری 2018 22:30

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنور مسکانزئی سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن واشک کے صدر رحیم اللہ عاجزئی اور جنرل سیکریٹری حبیب الرحمن کی قیادت میںوکلاء کے ایک وفدنے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے چیف جسٹس کوبسیمہ کے دورے کی دعوت دی جس پرجناب چیف جسٹس محمدنور مسکانزئی نے وکلاء کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ میں وکلاء کیلئے لائبریری تعمیرکی جائے گی ۔جناب چیف جسٹس نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ با رایسو سی ایشن کیلئے 1لاکھ روپے دینے کابھی اعلان کیا جس پر وفد نے ان کا شکریہ اد ا کیا ۔

متعلقہ عنوان :